بدین میں پیپلزپارٹی کالمبا چھکا، میونسپل کمیٹی کی 12 نشستیں لے اڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے بدین میں میدان مار لیا،مونسپل کمیٹی کی14 سیٹوں پر ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے 12 امیدوار ،تحریک انصاف کا ایک اور جی ڈی اے کا ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بدین وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے شحجھان خاصخیلی کامیاب جبکہ پیپلزپارٹی کے اللہ ورایو کو شکست ہوئی ،بدین وارڈ نمبر 2 پر جی ڈے اے کے امیدوار مدثر خاصخیلی کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار اپا فہمیدہ ہار گئیں،وارڈ نمبر تین میں پیپلز پارٹی کے پوڑو خان لغاری کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے رفیق بھٹی کو شکست کھا گئے،وارڈ نمبر چار میں پیپلزپارٹی کے سلیمان سومرو کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار رزاق سومرو کو شکست ہوئی،بدین وارڈ نمبر پانچ کے پیپلز پارٹی کے امیدوار گلزار میمن کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالرحیم اڈیجو کو شکست ہوئی،
بدین وارڈ نمبر چھ سے پیپلز پارٹی کے یعقوب سومرو کامیاب قرارپائے،بدین وارڈ نمبر سات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عاشق علی گوپانگ کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے سلیم بجیر کو شکست ہوئی،بدین وارڈ نمبر آٹھ میںپیپلزپارٹی کے طارق ملاح کامیاب جبکہ جی ڈی کے امیدوار ذوالفقار شام کو شکست ہوئی،بدین وارڈ نمبر نو سے پیپلز پارٹی کے فتح گوپانگ کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے فتح نوتکانی دوسرے نمبر پر رہے، بدین وارڈ نمبر دس پرپیپلزپارٹی کے حبیب الرحمان کوریجو 575 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی ائی کے امیتاز علی 198 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،بدین وارڈ نمبر گیارہ سے پیپلزپارٹی کے امیداوارپیر صالح محمد قریشی کامیاب ،بدین کے وارڈ نمبر بارہ سے پیپلز پارٹی کے علی شیر جونیجو کامیاب ،بدین کے وارڈ نمبر تیرہ سے پیپلزپارٹی کے نورمحمد ملاح کامیاب جبکہ جمعت علما اسلام ف کے رفیت نوید کو شکست ہوئی۔
بدین کے وارڈ نمبر 14 سے پیپلز پارٹی کے علی اکبر میمن کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے ریاض طاھرانی کو شکست کا سامنا ہوئی،اس طرح بدین میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے بارہ جبکہ جی ڈی اے کا ایک اور تحریک انصاف کا ایک امیدارو کامیاب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میئر کے امیدوار کو شکست، پیپلزپارٹی کا دعویٰ