چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی ،گرفتار ہو بھی جائیں تو جیل سے الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اور میرا بھتیجا گرفتار ہو بھی جائیں تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اُف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کے خلاف غلط کی اور نہ کروں گا ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، ہم نے پنڈی کی پگھ پر داغ نہیں لگنے دیا اور اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہےاین اے 56 اور 57 سے 8 فروری کوتاریخی کا میابی حاصل کریں گے۔
راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/HT9xHz1E1H
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 15, 2024
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، گرفتار ہوا تو میں اور راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے۔عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے نکلے ہیں