خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصر میں خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا،الزام ثابت ہوا تو خاتون رکن پارلیمنٹ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری پارلیمنٹ کی رکن الوفد پارٹی سے تعلق رکھنے والی نشوۃ رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا،مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی جبالی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرنے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
نشوۃ رائف کی الوفد پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ نقل سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات اور رپورٹ پر منحصر ہے۔
جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انکار،سینٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھی بھیج دیا
طالبہ نے ائیر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کیا, بعد میں پتا چلا کہ طالبہ رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں امتحان دینے سے روک دیا گیا،رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف نے امتحان دینے سے روکنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔