پاکستان پیپلز پارٹی کا 21 جنوری کو لاہور میں پاور شو کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پاور شو کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی کا جلسہ بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب این اے 127 میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.
پاکستان پیپلز پارٹی 21 جنوری کو ٹاؤن شپ میں منہاج القرآن یونیورسٹی سے متصل گراؤنڈ میں پاور شو کرے گی،جلسے کے لئے قائم مینجمنٹ کمیٹی نے بلاول بھٹو کے سکیورٹی سٹاف کی مشاورت سے جلسے کے لئے جگہ کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے لاہور میں پاور شو کامیاب کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،جلسے کے لئے بنائی جانے والی مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:بلے کا نشان ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے