محسن نقوی کا ڈرائیونگ لائسنس فیس میں کمی سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئی لائسنس فیس کا اطلاق آج سے ہو جانا چاہیےتاہم میں آج نظر ثانی کروں گا اور دیکھوں گا کہ اسے مزید ایک ہفتے آگے کر سکوں ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ پرانی لائسنس فیس کے حوالے سے آج آخری روز ہے اور کل سے نئی فیس کا اطلاق ہونے جاررہاہے ، ابھی صحافی نے سوال مکمل نہیں کیا تھا کہ وزیراعلیٰ بولے کہ اب اطلا ق ہو جانا چاہیے ، بہت ریلیف دیدیا ہے ، صحافی نے بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگے ہو سکتی ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ پہلے ہی اس میں حکومت کو نقصان ہے ، لائسنس کارڈ کے پیسے حکومت دیتی ہے ، جو فیس بڑھائی گئی ہے وہ ابھی بھی کم رکھی گئی ہے ، میں نظر ثانی کروں گا اور دیکھوں گا کہ اگر اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع ہو سکے ، اگر ہوا تو اس کا کریڈٹ آپ کو جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : نمونیا کے کیسز میں اضافہ،24 گھنٹےمیں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے