9 مئی کو شرپسندوں کی پولیس پر حملے اور توڑ پھوڑ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

Jan 15, 2024 | 14:12:PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)9 مئی 2023 کو ملک بھر میں ہونے والے توڑ پھوڑ کے واقعات اور شر پسندی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ 9 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی (جو اس وقت چیئرمین تھے) کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیاسی املاک کو  نقصان پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ویڈیو میں کچھ افراد پولیس پر حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں شرپسند گروہ پولیس پر پتھراؤ کرتے بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ضرور پڑھیں:تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد : فواد چوہدری کا مزید تین روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور

یاد رہے کہ نو مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد واقعات سامنے آئے تھے،صرف راولپنڈی میں پر تشدد مظاہروں کے دوران 25 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔مظاہرین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر سمیت 12 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکل نذر آتش کیے۔ تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی اور تھانہ رمنا پر مسلح مظاہرین حملہ آور ہوئے جبکہ 11 ایف سی اہلکار اور 71 پولیس افسران و جوان پر تشدد مظاہروں میں زخمی ہوئے۔

ان شر پسند عناصر کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، جلاو گھیراؤ، تشدد اود انسداد دہشتگردی کی دفعات سمیت 26 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ 

مزیدخبریں