کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب بتایا جارہا ہے کہ کیوی کپتان پاکستان کیخلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ا س سے قبل کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی،نیوزی لینڈ کے ہی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز قریب ہے ،کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، جس کیلئے شاہینوں نے ڈنیڈن میں ڈھیرے ڈال لیے ہیں ۔
مزید پڑھیں:تیسرا ٹی 20؛ پاکستان کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ڈنیڈن پہنچ گئی