(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بلاچھین لیا ، پچ اکھاڑ دی،وکٹ اٹھا کے لوگ بھاگ گئے پھر بھی میدان نہیں چھوڑیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہم سے بلا چھین لیا گیا ہے اور پچ اکھاڑدی گئی ہے، نوازشریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کرکے جاچکے ہیں، نوازشریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی، جو بھی صورتحال ہو ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، یہ ساری کوششیں ہوہی اسی لیے رہی ہیں کہ ہم میدان چھوڑ دیں لیکن ہم مرد میدان ہیں، چاہتے ہیں وکٹ بھی ہو پچ بھی اور مخالف بھی اور ہم ہر جگہ مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:شہر اقبال مسائل سے دوچار، ترقیاتی منصوبے بھی شروع نہ ہوسکے