(24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں کے حلقہ این اے 155 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے انتخابی مہم بھرپورطریقے سے چلانے کا عزم لئے لودھراں کے آئی پی پی رہنماؤں، کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے رکنے والے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے، معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں کو ان کا حق دیں گے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، ہم نے اجتماعی کام کرنے ہیں جس سے عوام خوشحال ہو، اگر ملک تگڑا ہو گا تو ہم بھی تگڑے ہوں گے،ملک کو ترقی کی راہ پر ہر صورت گامزن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی؟،پٹرول و ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟ رات گئے بڑی خوشخبری ملے گی