ملتان؛ پی پی 220 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا ابراہیم مدنی ن لیگ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری)ملتان میں عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، سیاستدان انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے ایک دوسرے کے امیدواروں کو اپنی اپنی پارٹی میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
ملتان سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا جہاں پی پی 220 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا ابراہیم مدنی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ، رانا ابراہیم مدنی نے لیگی امیدوار رانا عبدالغفار ڈوگر سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لیگی رہنما رانا اقبال سراج کو پی پی 220 سے ٹکٹ جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ”تحریک انصاف چھوڑ دواڈیالہ جیل میں کون پیغام لایا“ شاہ محمود قریشی نے عرصے بعد زبان کھول دی