(عثمان خان) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا معاملہ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز پر سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہو گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی، دونوں کیسز کی سماعت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں وکٹ گرانے پر پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو بڑا سرپرائز
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز پر شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔