عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سپن بولنگ کوچ مقرر

Jan 15, 2025 | 00:28:AM

(24نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے  سپن بولنگ کوچ بن گئے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا،قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ  سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 سپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے،اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ  سپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور  سپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں،بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان جنہوں نے پاکستان کیلئے 2006 سے 2014 تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے ملتان میں ٹیم پاکستان کو جوائن کر لیا، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان جو اس سال یکم مارچ کو اپنی 45 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے،وہ اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے، قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جذبات میں آگیا تھا‘ : احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

مزیدخبریں