چند گھنٹوں کامارشل لامہنگا پڑ گیا،جنوبی کوریا کے صدر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے صدر مارشل لا کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار ,یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے۔
جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول کوچند گھنٹوں کا مارشل لا مہنگا پڑ گی،وہ دوران صدارت گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے۔
معطل صدر یون سک یول کو کافی دنوں سے گرفتار کرنے کی کوشش جاری تھی جو صدارتی محافظوں کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہو پا رہی تھی آخر کار تفتیش اہلکار گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق تفتیش کار ایک ہزار کے قریب اہلکاروں کے ساتھ صدارتی محل پہنچے تھے، تفتیش کاروں اور صدارتی محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے معطل صدر کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے ڈھال بننے کی کوشش کو ناکام بناکر یون سک یول کو گرفتار کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق اس سے قبل سرچ اور گرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود صدارتی گارڈ تفتیش کاروں کو گرفتاری سے روک لیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پوری دنیا کا نیٹ ورک ایک دن کے لیے بند ہو جائے تو کیا نقصان ہو گا؟
یاد رہے کہ کرپشن انویسٹی گیشن حکام کا کہنا تھا وارنٹ کے با وجود گرفتارسے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائے گا، تفتیش کاروں اور صدارتی محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔