کنگنا رناوت کی فلم"ایمرجنسی" پربنگلہ دیش میں پابندی
دونوں ملکوں کے خراب تعلقات کے باعث پشپا 2 اور بھول بھلیاں 3 بھی ریلیزنہیں ہوسکی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم "ایمرجنسی" پر بنگلہ دیش میں پابندی لگادی گئی۔
کنگنارناوت کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 17 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے جس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔
یہ فلم 1975 میں سیاسی صورتحال کے باعث اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی جانے والی ایمرجنسی کے حوالے سے بنائی گئی ہے جس میں کنگنارناوت نے اندرا گاندھی کا کردارادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ فلم کا مواد نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ہے،تاہم اس فلم میں بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ شیخ مجیب الرحمان کی مدد کی بھی تصویر کشی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ کی ایک’نازیبا ویڈیو‘سےمستقبل تباہ
واضح رہے کہ اس سے قبل پشپا 2 اور بھول بھلیاں 3 بھی بنگلہ دیش میں پابندی کی وجہ سے دکھائی نہیں جاسکی تھی۔