بارش اور برفباری کی پیشگوئی،لاہورآلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر
پنجاب کے بیشتراضلاع اوربالائی سندھ میں رات کے وقت دھند چھائے رہنے کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی جبکہ لاہورآلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،اس دوران شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، لاہور، شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،تاہم کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رات کے اوقات میں سکھر،شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیرپور، ٹنڈوجام اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا اور رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
لاہورمیں سردی کی شدت برقرارہے اورآلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبرپرآگیاہے،لاہور کی فضا میں خنکی برقرار ہے اورسردی نے شدت اختیار کر لی، درجہ حرارت واضح کمی کے ساتھ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 242 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا،دو سے تین روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں،کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ۔
لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 242 ریکارڈ کی گئی ہے اورآلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پرآگیا،لاہورکے علاقوں عسکری ٹین 742, فیز 8 ڈی ایچ اے 615, جوہر ٹاؤن 448, اڈا پلاٹ 287, جوہر ٹاؤن 247 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے لاہوریوں کوکہاہے کہ ماحول کو بہتر رکھنے کے لیے احتیاط کریں اورماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔