سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا

Jan 15, 2025 | 10:20:AM
 سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار519 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 32 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 68 پیسے پر آ گئی ہے۔