(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار519 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 32 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 68 پیسے پر آ گئی ہے۔