ماہرہ خان کی ٹی وی پرواپسی،وہاج علی کیساتھ اداکاری کریں گی

ڈرامہ سیریل کی پروڈیوسرنیناکاشف،حائیسم حسین اس کوڈائریکٹ کررہے ہیں

Jan 15, 2025 | 10:55:AM
ماہرہ خان کی ٹی وی پرواپسی،وہاج علی کیساتھ اداکاری کریں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ ماہرہ خان جلد ٹی وی سکرین پر دکھائی دیں گی۔

سپرسٹاراداکارہ ماہرہ خان کو پروڈیوسر نینا کاشف نے اپنی ڈرامہ سیریل کے لیے کاسٹ  کیاہے جس میں ماہرہ خان کے مقابل وہاج علی مرکزی کردارکریں گے،اس ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر حائیسم حسین ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کا آخری ڈرامہ"رضیہ"تھا جو 2023میں نجی ٹی وی سے نشر ہوا تھا جس میں وہ ایک منفرد کردارمیں نظرآئی تھیں،اس سے قبل انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل "ہم کہاں کے سچے تھے" میں کبریٰ خان اورعثمان مختارکے ساتھ اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔ 

"ہم کہاں کے سچے تھے" عمیرہ احمد کے اسی نام کے ناول پر مبنی تھا جسے فاروق رند نے ڈائریکٹ کیاتھا،اس ڈامہ کی کہانی تین کزنز کے گرد گھومتی تھی جس میں عثمان مختارنے اسود،ماہرہ خان  نے مہرین اورکبریٰ خان نے مشال کاکردارخوب صورتی سے نبھایاتھا،عمیر رانااورلیلیٰ واسطی  بھی اس ڈرامہ کے نمایاں فنکاروں میں شامل تھے ۔

ماہرہ خان نے اکتوبر 2022 میں ریلیز ہونے والی ڈائریکٹربلال لاشاری کی فلم "دی لیجنڈآف مولا جٹ" میں بھی سلورسکرین پر اداکاری کی تھی ،اس فلم نے دنیابھرمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں،پاکستان میں یہ اب تک کی سب سےزیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔