(24 نیوز )جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں رات بھر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 13 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہر ماہ اوسطاً 475 بچے اور ایک دن میں 15 بچے عمر بھرکے لیے کی معذوری کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 645 فلسطینی شہیدچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 10ہزار فلسطینی بھی زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی،فریقین کامثبت ردعمل،اسرائیلی حملوں میں مزید 45فلسطینی شہید
دوسری جانب غزہ جنگ بندی ڈیل کے لیے کی کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
ابتدائی معلومات کےمطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تازہ مسودے کے تحت غزہ میں 42 دن کے لیے لڑائی روک دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیل کے تحت درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہوگی اورسیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔