(ویب ڈیسک) مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث پارا چنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔
گزشتہ رات اشیائے خورد ونوش پر مشتمل 25 ٹرکوں کا قافلہ پارا چنار پہنچا، اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں فروخت ہوگئیں۔
گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹینڈے 500 اور پیاز 500 ، ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔
اس کے علاوہ 16 کلو گھی کا کنستر 11 ہزار روپے، 50 کلو چینی 10 ہزار روپے اور چائے فی کلو 2200 روپے کے حساب سے فروخت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی سستی،پٹرول مہنگا،حکومت کا نیا منصوبہ سامنے آگیا
عوام کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ آبادی کیلئے 25 ٹرک ناکافی ہیں۔ ایندھن اور ایل پی جی کی کمی کو پورا کرکے اپر کرم کیلئے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے۔