امریکا میں ٹرانس جینڈرز کو خواتین سپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور

Jan 15, 2025 | 11:09:AM
امریکا میں ٹرانس جینڈرز کو خواتین سپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین  سپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس سے متعلق بل پر ووٹنگ ہوئی تو بل کے حق میں 218 ووٹ پڑے جن میں 2 ڈیموکریٹک ارکین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی خاتون تیراک نے تاریخی کارنامہ انجام دیدیا 

خبر ایجنسی کے مطابق بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہونا باقی ہے اور قانون بننے کا امکان کم ہے۔

فیڈرل فنڈنگ حاصل کرنے والے اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں ٹرانس جینڈر ایتھیلیٹ حصہ نہیں لے سکیں گے۔