شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن،محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Jan 15, 2025 | 11:43:AM
 شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن،محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش  ہے۔

محسن نقوی نے کہا خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 23 دہشتگرد گرفتار

 بہادر سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔