( اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش ہے۔
محسن نقوی نے کہا خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 23 دہشتگرد گرفتار
بہادر سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔