بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا کون سا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا، اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔
عمران خان بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انکے کالی آندھی کیخلاف 1 ہزار 977 رنز ہیں جبکہ بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1 ہزار 676 رنز بناکر رکھے ہیں، انہیں لیجنڈ کرکٹر کو پیچھے چھوڑنے کیلئے محض 301 رنز درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: میچ جیتنے کیلئے بڑے نام نہیں،لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے،بابر اعظم
اگر بابراعظم 302 رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ عمران خان کے ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں آجائیں گے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم ’’سی اے‘‘ بیٹ استعمال کرنے کا کتنا معاوضہ لیں گے؟
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2023-25 سائیکل میں پاکستان کی آخری سیریز ہے۔