فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل  

Jan 15, 2025 | 16:06:PM

(24  نیوز )پاکستان کے فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل ہو گئے۔

فواد عالم نے یہ سنگ میل  پریڈینٹ کپ کے میچ کے دوران عبور کیا،ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 323 اننگز میں 15000 ہزار فرسٹ کلاس رنز بنائے۔

 مزید پڑھیں:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل
 فواد عالم کے کیریئر میں 75 نصف سنچریاں اور 44 سنچریاں شامل ہیں۔

فواد عالم 15000 فرسٹ کلاس رنز بنانے والے 20 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزیدخبریں