بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، آئی ایس پی آر 

Jan 15, 2025 | 16:21:PM
بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، آئی ایس پی آر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور سے)ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا بھارتی آرمی چیف کا بے بنیاد اور بھونڈا الزام ہے۔

آرمی چیف کے بیان پر  سخت ردعمل دیتے ہو ئے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیئے گئے ہیں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم اور نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری سمیت سب پر عیاں ہیں،بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا پراپیگنڈہ کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا، بھارتی فوج کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے منصوبے عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکے،  بھارتی آرمی چیف کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو حقیقت سے بالکل برعکس ہے۔