سونے کی قیمت میں دو روز بعد بڑا اضافہ

Jan 15, 2025 | 18:46:PM
سونے کی قیمت میں دو روز بعد بڑا اضافہ
کیپشن: سونا ، فائل فوٹا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ کر 280800 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487روپے بڑھ کر 240741 روپے ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں :مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب