بنگلہ دیش آرمڈ فورسز آفیسر اور سربراہ پاک فضائیہ کی ملاقات،تربیتی اقدامات کیلئےشراکت داری کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بنگلہ دیش آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفسر پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تربیتی اقدامات کیلئےشراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطا بق بنگلہ دیشی فوج کےلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ،دونوں ملکوں کی ایئر فورسز کے درمیان مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے فوجی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی وفد کا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں اور جدید ہارڈ وئیر میں اظہار دلچسپی ظاہر کی، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک میں فوجی شراکت داری، تعاون فروغ دینے کے عزم کی نشاہدی کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول کو دعوت نامہ موصول