پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری،میدانی علاقوں میں شدید دھند،محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔
جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے،رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی سے درمیا نی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان، اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بوندابازندی/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشاورہلکی برفباری ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے