ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ کر دی

Jan 15, 2025 | 20:40:PM
ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ کر دی
کیپشن: آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کی بیٹرز  رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور  ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر  پر  براجمان ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابر کی پانچ درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:لندن میں زیرعلاج قومی بلے باز صائم ایوب کا اہم بیان، قوم سے دعا کی اپیل کردی