جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل  شروع،4گواہان کے بیانات ریکارڈ

Jan 15, 2025 | 20:57:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل  شروع،4گواہان کے بیانات ریکارڈ
کیپشن: اڈیالہ جیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل  شروع ہوگیا،استغاثہ کے 4 چشم دیدگواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا،گواہان میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ثاقب،کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل ہیں،گواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے اہم ثبوت عدالت پیش کر دیئے۔

گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اورپٹرول بم عدالت پیش کر دیا،شواہد میں شہدا کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے اورموبائل فون بھی عدالت پیش کیاگیا،ملزمان سے برآمد کئے گئے ڈنڈے، جھنڈے،پی ٹی آئی کی ٹوپیاں،تاریں،ماچس،تاریں بھی عدالت پیش کی گئیں،ملزم سے برآمد موبائل فون عدالت میں پیش کرنے کے دوران آن نکلا۔

گواہان نے شہادت ریکارڈ کرانے کے دوران کمرہ عدالت میں موجود راجہ بشارت سمیت کئی ملزمان کی نشاندہی بھی کی،پہلے چشم دید گواہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ راجہ بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کو لیڈ کیا،راجہ بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔

دوران سماعت کمرہ عدالت ملزمان،وکلاء،پراسیکیوشن اور میڈیا نمائندوں سے کچھا کھچ بھرا رہا،سماعت کے دوران وکلا صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کے شور کے باعث عدالت نے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیااورملزمان کو وارننگ دی،گواہان کی شہادت بھی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔

گواہان کی شہادت ریکارڈ ہونے کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود رہے،آئندہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ کے پانچ مزید گواہ طلب کر لئے۔ 

 جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہفتہ 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں زیرعلاج قومی بلے باز صائم ایوب کا اہم بیان، قوم سے دعا کی اپیل کردی