شین واٹسن نے پاکستان سپرلیگ10 کیلئے عدم دستیابی ظاہر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق آلراؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 10 کیلئے عدم دستیابی ظاہر کردی۔
سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن ایونٹ کے دسویں ایڈیشن کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے،اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم پی ایس ایل سیزن 10 میں شین واٹسن کی کمی محسوس کریں گے ، انکا کھلاڑی اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا کردار رہا ہے۔
ٹیم مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں انکی مصروفیات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،انتظامیہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق شین واٹسن پہلے سے اپنے طویل مدتی معاہدوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان