جنوبی افریقا کا اہم فاسٹ بالر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نہیں کھیل پائیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نہیں کھیل پائیں گے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا کمر کی انجری کے باعث آئی سی سی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اینرک نورکیا نے گزشتہ برس جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ پریکٹس کے دوران میں ان کا پاؤں فریکچر ہوگیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جلد ہی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے لئے اینرک نورکیا کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔
اس بھی لازمی پڑھیں: شین واٹسن نے پاکستان سپرلیگ10 کیلئے عدم دستیابی ظاہر کردی