بھارتی ویمنز ٹیم نے ون ڈے میچ میں زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

Jan 15, 2025 | 23:00:PM
بھارتی ویمنز ٹیم نے ون ڈے میچ میں زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرتےہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی خواتین کی کرکٹ  ٹیم  نے  راجکوٹ میں کھیلےگئے ون ڈے سیریز  کے تیسرے  انٹرنیشنل  میچ  میں 5 وکٹوں پر 435 رنز بنا کر  ریکارڈ قائم کیا۔آئر لینڈ کو اس میچ میں 304 رنز سے شکست ہوئی۔انڈیا کی جانب سے اوپنر پراتیکا راول 154 اور سمرتی مندانا 135 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یاد رہے کہ 435 رنز  انڈین مینز  یا ویمنز کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل 2011 میں انڈین مینز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز بنائے تھے۔ اب بھارتی خواتین  کی کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 400 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ویمنز ٹیم بھی بن گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 491 ہے جو نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 2018 میں بنایا تھا، جب کہ مینز کرکٹ میں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے، انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف 498 رنز بنائے تھے۔
اسے بھی پڑھیں:ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ زخمی ہوگئے