حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

Jan 15, 2025 | 23:39:PM

(24نیوز)حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے ہو گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنی نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروا دی،قیمت کیا ہوگی؟جانیے

مزیدخبریں