با ربی ڈول کترینہ کیف نے شا دی سے متعلق خاموشی تو ڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی شا دی سے متعلق خا مو شی تو ڑ دی ہے۔انکے اور اداکار وکی کوشل کے درمیان معاشقے کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کا شادی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف سے ایک انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
کترینہ کیف نے کہا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔
پیار کے حوالے سے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی فلاح کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ مولانا طارق جمیل نےبتادیا