مسئلہ افغانستان:وزیراعظم نے رابطہ کرلیا، پاکستان خصوصی کانفرنس کی میزبانی کریگا، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ’ ٹویٹر‘ پر اپنے ایک جاری کئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس ضمن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی خصوصی کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئُ سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئ ہے، ہمیں امید ہے کہ اس اہم ڈویلپمنٹ کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئ امید جاگے گی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 14, 2021
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ خصوصی کانفرنس میں شرکت کے لئے حامد کرزئی سمیت اہم افغان قیادت کو دعوت دی گئی ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس کانفرنس سے افغان مسئلے کے حل کی نئی امید جاگے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے، شیخ رشید