مسئلہ افغانستان:وزیراعظم نے رابطہ کرلیا،  پاکستان خصوصی کانفرنس کی میزبانی کریگا، فواد چودھری

Jul 15, 2021 | 09:19:AM

(24 نیوز)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ’ ٹویٹر‘ پر اپنے ایک جاری کئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس ضمن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی خصوصی کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ خصوصی کانفرنس میں شرکت کے لئے حامد کرزئی سمیت اہم افغان قیادت کو دعوت دی گئی ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس کانفرنس سے افغان مسئلے کے حل کی نئی امید جاگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے، شیخ رشید

 

مزیدخبریں