کورونا کے مریضوں میں اضافہ،بھارتی وائرس  نے تباہی مچائی ہے، اسد عمر

Jul 15, 2021 | 10:00:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا ہےکہ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔بھارتی وائرس  نے خطے  میں تباہی مچائی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو انتہائی نگداشت میں رکھنا پڑ رہا ہے ، عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے ویکسین لگوالیں،اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ افغانستان:وزیراعظم نے رابطہ کرلیا،  پاکستان خصوصی کانفرنس کی میزبانی کریگا، فواد چودھری

مزیدخبریں