(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے ،اب ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی میں 13روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعدبرائلر مرغی کا گوشت 232روپے سے بڑھ کر 245 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 161 اور پرچون ریٹ 168 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا اب آج پھر مرغی کا گوشت 13روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں4 دن سے پانی کا بحران۔۔عوام پریشان