محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی

Jul 15, 2021 | 10:32:AM
محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،لاہور،اسلام آباد،کراچی،تونسہ شریف،ملتان اور مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان  ہے جبکہ رواں ہفتے لاہور میں موسم خوشگواررہنےکی پیش گوئی بھی کی گئی ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ  اسلام آباد،کراچی،تونسہ شریف اور ملتان میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ شہر قائدکا موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، رات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ ہوئی،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ملتان میں بھی  بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیںٹی گریڈ تک جانے کا امکان کا ہے۔

  دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر  پر عمل کریں، خاص طور پر بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں ہر گز نہ جمع ہونےدیں۔  شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر  اضافہ