پبلک ٹرانسپورٹ بند۔۔ڈاکٹر فیصل کا عید قرباں پر پابندیوں  کاعندیہ

Jul 15, 2021 | 11:23:AM

(24 نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  نے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔  کورونا سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ  ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے تاہم پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، سیاحتی مقامات ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود ہے مزید بھی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں۔ ہمیں کورونا کے ساتھ چلناہے اور اس کے لئے احتیاط ضروری غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماں کی حاظر دماغی کام کرگئی۔۔بیٹی کو مرتے مرتے بچا لیا
 دوسری جانب سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں، کورونا ویکسین لگوائیں، بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچا دی۔کورونا کے ساتھ ساتھ دیگر وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی
 

مزیدخبریں