بیوی کے طلاق مانگنے پرشوہر بچے کو اٹھاکرفلیٹ کی چھت پر جا پہنچا۔۔پھر کیا ہوا جانیے!

Jul 15, 2021 | 12:12:PM

(ویب ڈیسک) لڑائی جھگڑا ہر میاں بیوی میں ہوتا ہے مگر بعض اوقات بات طلاق تک بھی پہنچ جاتی ہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ ماسکو کے شہر روس میں پیش آیا جہاں ایک  شوہر نے اپنی بیوی کی بے وفائی  اور طلاق مانگنے پر اسے سبق سکھانے کے لئے ایساعجیب کام  کیا کہ دیکھ کر ہی  ہر کوئی دہل جائے۔

تفصیلات کے مطابق 34سالہ رومن تیرنتیف کی 40سالہ اہلیہ اولگا تیرنتیوا نے کسی اور شخص کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے اور اب رومن سے طلاق لے کر  دوسری شادی کرنا چاہتی تھی۔رومن نے اولگا کو طلاق سے باز رکھنے کی کوشش کی مگر جب وہ بضد رہی تو وہ اپنے کم عمر بچے کو اٹھا کراپنے رہائشی عمارت کی 8ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے باہر نکل آیا اور اولگا کو دھمکی دی کہ وہ بچے سمیت وہاں سے کود کر جان دے دے گا۔

خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جس نے رومن کے ساتھ مذاکرات کئے اور اسے واپس فلیٹ میں جانے پر آمادہ کر لیا اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد رومن نے پولیس کو بتایا کہ وہ نہ تو بچے کو کوئی نقصان پہنچانا چاہتا تھا اور نہ ہی اس کا خودکشی کا ارادہ تھا۔ اس نے یہ حرکت محض اپنی بیوی کو طلاق کے مطالبے سے باز رکھنے کے لئے کی ۔اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں اور اس کی توجہ چاہتا تھا جس کے لئے میں نے یہ حرکت کی۔مجھے اپنی فیلمی کے ساتھ رہنا ہے ان کے بغیر زندگی نا مکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی حاظر دماغی کام کرگئی۔۔بیٹی کو مرتے مرتے بچا لیا
 

مزیدخبریں