عمران خان 2روزہ دورے پر ازبکستان چلےگئے

Jul 15, 2021 | 12:37:PM

  (24نیوز)وزیرِاعظم عمران خان جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لئے 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ  چلےگئے۔وفاقی وزرا فواد چودھری، شیخ رشید،وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی،مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی عمران خان کے ہمراہ ازبکستان گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت، روابط اور سکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہم ہے۔دورے کے دوران پاک ازبک مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ امور میں مصنوعات کی نقل و حرکت، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کے مابین تعاون، تجارت ، تعلیم ، ثقافت، اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں .وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ازبک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پبلک ٹرانسپورٹ بند۔۔ڈاکٹر فیصل کا عید قرباں پر پابندیوں  کاعندیہ
 
 
 

مزیدخبریں