تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کا معاملہ، نظر ثانی کمیٹی کی سفارشات سامنے آ گئیں

Jul 15, 2021 | 13:20:PM

(24نیوز)تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کا معاملہ، وفاقی محکمہ داخلہ کی نظر ثانی کمیٹی کی سفارشات کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ داخلہ کی نظر ثانی کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ  انسداد دہشتگری ایکٹ 1997 کے شق سے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں نہیں آتا، انسداد دہشتگری کی 44، عام شہریوں اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی 14، املاک کو نقصان کی 17، قتل کی 2 جبکہ کورونا ایس او پیز کی 8 ایف آئی آر موجود ہیں، 11 اپریل 2021 کو سعد رضوی کی گرفتاری کے رد عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

 تحریک لبیک کیجانب سے ملک میں نفسا نفسی پھیلائی گئی جو ملک کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،سوشل میڈیا کے راستے تشدد کو بڑھاوا دینے والی ویڈیوز شیئر کیں، دھرنا کے باعث پولیس اہلکاروں کو قتل، تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا،سرکار اور عام شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا سڑکوں کی بندش کے باعث وفاقی حکومت کو اضافی نفری تعیناتی کی مد میں بھاری مالی بوجھ برداشت کرنا پڑا، احتجاج کے باعث حکومت پنجاب کے انسداد کورونا کیلئے کئے گئے اقدامات کو شدید نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں