ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے،مریم اورنگزیب

Jul 15, 2021 | 13:34:PM

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا، میٹرو بسوں اور سٹیشن کی مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ لاپرواہی اور نااہلی قابل مذمت ہے ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔

واضح رہے شہباز شریف کی بنائی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر بدنام کرنے والا اسے چلانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتا 126 ارب کے بی آر ٹی پشاور کے کھڈے کھودنے والے کو عام لوگوں، طالب علموں اور خواتین کو روزمرہ سفر میں تکالیف کا احساس نہیں ہوسکتا عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:    تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا حکومتی فیصلہ

مزیدخبریں