(24نیوز)پاکستان میں مقیم بنگالیوں کے شناختی کارڈز منسوخ ہونے کا معاملہ کراچی کے شہری مولانا عزیز الحق شوقی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کا 21 جنوری کو فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے,استدعا ہے کہ متعلقہ اداروں کو بنگالیوں کے شناختی کارڈز بنانے اور ووٹ درج کرنے کا حکم دیا جائے,سندھ ہائیکورٹ نے معاملے پر کمیٹی قائم کر کے کیس ہی ختم کر دیا, ہائیکورٹ کی قائم کردہ کمیٹی میں کسی کو سنا ہی نہیں گیا، آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے۔
خیال رہے کہ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ پاکستان بنانے میں بنگالیوں کا اہم کردار تھا, 2019 سے پہلے بنگالیوں کے شناختی کارڈز کی تجدید ہوتی رہی, موجودہ حکومت نے بنگالیوں کے شناختی کارڈز کی تجدید بند کر دی, بنگالیوں کی پاکستان میں جائیدادیں ہیں, درخواست میں وفاقی حکومت,وزارت داخلہ,نادرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے،مریم اورنگزیب