میاں محمود الرشید کی وزرات تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کرکے انہیں بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کی طرف سے وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔
نئے وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو ان کی نئی ذمے داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی نے پاکستانیوں کےلیے نیا سفری حکم نامہ جاری کردیا