صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،سائبر سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل فیض حمید ، نے استقبال کیا ،عارف علوی کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،خصوصی دلچسپی کے شعبے ، سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
خیال رہے صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارا نہ تیاری کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے،مریم اورنگزیب