دہشت گردی کے ناسور نے امن وامان کو داؤ پر لگا دیا : شہبازشریف

Jul 15, 2021 | 15:56:PM

  (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدرو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کا بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گرد حملے  سے متعلق کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔دہشت گردی کے ناسور نے امن وامان کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

شہبازشریف نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان کی شہادت پر بے حد دکھ ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔
 یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کوجیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی ۔۔ مریم نواز کا انکشاف
 
 

مزیدخبریں